مجلس۱۸۔ جون۲۰۱۴ء اللہ کے قرب کی لذت بے مثال ہے! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)خلاصۂ مجلس:محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم آج ناسازیٔ طبع کی وجہ سے مجلس میں تاخیر سے تشریف لائے، پہلے مولانا ابراہیم کشمیری صاحب نے اشعار سنائے پھر جناب مصطفی صاحب نے اشعار سنائے اس کے بعد جناب فیروز میمن صاحب کا عاشقانہ والہانہ بیان ہوا۔ بیان کے دوران ہی محبوب مرشد حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم نے مجلس میں رونق افروز ہوکر تمام حاضرین مجلس کو سرشار فرمادیا، اس کے بعد مزید کچھ دیر مجلس جاری رہی آج کی مجلس کا دورانیہ ۵۴ منٹ تھا۔ | ||