مجلس ۲۳ جون ۲۰۱۴ء  ۔ نفس کی پانچ  اقسام: الہامی ارشادات

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں(کلک کیجئے)

خلاصۂ مجلس:  محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم آج ناسازیٔ طبع کی وجہ سے مجلس میں تشریف نہیں لاسکے۔ پہلے مولانا سفیان صاحب(خلیفہ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ) نے حضرت والا شیخ العرب والعجم مجددِ زمانہ عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم نے اشعار بہت عمدہ انداز میں پڑھ کر سنائے، اس کے بعد جناب ممتاز صاحب نے معارف ربانی سے ملفوظات پڑھ کر سنائے۔مجلس کے آخر میں حضرت والا  اپنے کمرۂ مبارک سے تشریف لے آئے اور حاضرینِ مجلس کو زیارت سے مشرف فرمایا  اور فرمایا کہ پرسوں(مورخہ ۲۱ جون ۲۰۱۴) کو  جو میں نے  آیت  يٰٓاَيَّتُہَا النَّفْسُ الْمُطْمَىِٕنَّۃُ ارْجِعِيْٓ اِلٰى رَبِّكِ ۔۔۔ الخکا ترجمہ کیا تھا اگرچہ وہ صحیح تھا لیکن بلیغ نہیں تھا، لہذا اس  کا ترجمہ جو حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ  نے بیان فرمایا ہے وہ آج پیش کروں گا،  اور اُس دن حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا خاص اورعظیم علمی  نکتہ  بیان کرنے سے رہ گیا اُس کو بھی بیان کرو ں گا۔پھر ترجمہ پیش فرمایا اور  درد بھرے انداز میں روتے ہوئے آیت يٰٓاَيَّتُہَا النَّفْسُ الْمُطْمَىِٕنَّۃُ ارْجِعِيْٓ اِلٰى رَبِّكِ ۔۔۔ الخ پر الہامی علوم  و معارف بیان فرمائے،آج کی مجلس کا دورانیہ ۱ گھنٹہ ۵ منٹ رہا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries